ڈاون لوڈ ہونے کے بعد یہ زپ فائل میں ہوگا۔ آپ اسے ان زپ کریں ۔(ان زپ کرنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں سوفٹ وئیر "ون رار" یا "سیون زپ" وغیرہ انسٹال ہونا چاہیے ) ان زپ ہونے کے بعد exe فائل " MeezanulFaraidh.exe " پر کلک کریں ۔ پروگروام چلنا شروع جائے گا۔اور لاگ ان فارم کھل جائے گا۔
سب سے پہلے یوزر نیم اور پاسورڈ پوچھے گا؟ آپ " بسم اللہ الرحمن الرحیم " پڑھ کر یوزر نیم اور پاسورڈ دونوں میں adminلکھیں۔
اور Sing In پر کلک کریں۔اس کے بعد یہ وینڈو کھلی گی ۔
اس وینڈو میں میت کے ترکہ کے متعلق لکھیں ۔ (نوٹ اس وینڈو میں رقموں کا اندارج اختیاری ہے ۔ نہ بھی لکھیں تو جواب ترکہ کی بجائے ۔ فیصد میں بتائے گا۔) کل ترکہ کتنا ہے ۔؟کفن دفن کا خرچ ؟میت کے ذمہ واجب الاداء دیون /قرض لکھیں ۔؟وصیت کی مقدار وغیرہ لکھیں
اس کے بعد "ورثاء میں کون زندہ ہیں ؟" والے بٹن کلک کریں ۔تو یہ ونڈو کھلی گی۔اورمیت کی وفات کے وقت زندہ ورثاء کا انتخاب کریں۔
مثلا ایک میت زید فوت ہوا اس کے درج ذیل ورثاء اس کی وفات کے وقت زندہ تھے۔ سوال۔۔۔۔ میت کی بیویوں کی تعداد 2۔ ایک بیٹی ۔2پوتیاں ۔3 پوتے۔ماں۔نانی ۔باپ۔2 حقیقی بھائی۔ تو ہم نے اس سوال کو حل کرنے کے لیے اس ونڈو میں اسی طریقے کے مطابق ورثاء کا انتخاب کیا ۔
اور "حل کریں " بٹن پر کلک کیا۔ تو اس کا جواب ذیل کی ونڈو میں بالتفصیل نظر آئے گا۔
ونڈومیں جواب تفصیل سے نظر آرہا ہے ۔ علمائے کرام اور مفتیان حضرات اور علم میراث جاننے والے طلبہ کرام کی وضاحت کے لیے پورے مسئلے کی وضاحت لکھ دی گئی ہے ۔ (نیز حصہ مکسور کے کالم میں جو کسر کی صورت میں حصے لکھے ہوئے ہیں ۔ اگر اس پر ماؤس رکھ دیا جائے حوالہ بھی اس حصے کا آجائے گا۔ یعنی دلیل ۔ اور تحلیل) البتہ عوام الناس کے لیے اس میں صرف "فی فرد کا حصہ " کا کالم اور " حصہ فرد فیصدی" کا کالم مفید ہے ۔ اور یہی جواب کا خلاصہ ہے کہ ہر وارث کو انفرادی طور پر قابل تقسیم ترکہ سے کتنا حصہ ملے گا۔
سافٹ وئیر کی مکمل راہنما فائل نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
ڈاؤنلوڈ میزان الفرائض طریقہ استعمال